جیبی رومال

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - جیب میں رکھنے کا چھوٹا رومال۔ (پلیٹس؛ نور اللغات)

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ صفت 'جیبی' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'رومال' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے تحریراً سب سے پہلے "نور اللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر